نئی دہلی ۔بھارتی ریاست بہار کی یونیورسٹی میں ایک طالب علم نے امتحانی فارم پر اپنے والدین کے ناموں کی جگہ ’عمران ہاشمی اور سنی لیون‘ کا نام لکھ کر جمع کرایا۔اس طالب علم کی شناخت کندن کے نام سے ہوئی ہے، جس نے گریجویشن کے امتحانی فارم میں والد کے خانے میں عمران ہاشمی اور والدہ کے خانے میں سنی لیون کا نام درج کیا۔ یہ معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا اور اس کے ساتھ ہی وہ امتحانی فارم بھی منظر عام پر آیا جس میں حقیقی والدین کا ذکر نہیں کیا گیا۔بہار کے مظفر پور میں واقع دھنراج بھگت ڈگری کالج کے طالب علم کندن نے 2017 سے 2020 تک بیچلر آف آرٹس (آنرز) کی ڈگری حاصل کی ہے۔