راولپنڈی: پی ٹی آئی کے کارکنوں کے گھروں پر راولپنڈی کے 32 تھانوں کی پولیس نے چھاپے مارے، لیکن یہ کارروائیاں ناکام رہیں۔ اس دوران پارٹی کے دفاتر بند ہیں اور رہنما روپوش ہو چکے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر گزشتہ رات راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے چھاپے مارے، لیکن کوئی بھی سرگرم کارکن پکڑا نہیں گیا۔دوسری جانب، راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے سیاسی دفاتر، جیسے شمس آباد، رحمان آباد، بھارہ کہو، مارگلہ ٹاؤن اور چک شہزاد، بند کر دیے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے رہنما بھی روپوش ہیں۔اس کے علاوہ، پی ٹی آئی کینٹ کے عہدے دار دھمیال ہاؤس پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس کے ذریعے رابطوں کا ایک منصوبہ تشکیل دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق، پی ٹی آئی کے کارکن دو بجے کے بعد مری روڈ پر نکلنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔