مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل نے اپنے ہزاروں فوجیوں کو غزہ سے لبنان کی سرحد پر منتقل کر دیا ہے۔اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر وہ تقریباً 10 سے 20 ہزار فوجیوں کو غزہ کی پٹی سے شمالی سرحد پر منتقل کر رہی ہے۔98 ویں ڈویژن کے فوجیوں کے ساتھ پیرا ٹروپرز اور کمانڈوز اب شمالی کمان کے تحت 36 ویں ڈویژن کا حصہ ہوں گے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس بریگیڈ کو اصل میں غزہ میں کارروائی جاری رکھنی تھی، لیکن لبنان کی صورت حال کی شدت کے باعث اس کی وہاں منتقلی کا فیصلہ کیا گیا۔