اسلام آباد۔وفاقی دارالحکومت میں 12 ربیع الاول عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر پولیس کے سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں،2000سے زائد پولیس افسران و جوان سیکورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔اسلام اَباد میں 12ربیع الاول عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر 2000سے زائد پولیس افسران و جوان سیکورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے، ترجمان پولیس کے مطابق ٹریفک کے موثر انتظامات کے لیے ٹریفک پولیس کےافسران فرائض سرانجام دینگے،مرکزی جلوس سمیت دیگر جلوسوں کی سیکورٹی کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں،ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کا کہنا ہے کہ مرکزی جلوس سمیت دیگر جلوسوں کی سیکورٹی کے لئے 2000سے زائد افسران فرائض سرانجام دینگے،جلوس کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹس لگائے جائیں گے، جلوس کے شرکائ کو مکمل باڈی سرچ کے بعد داخلے کی اجازت ہو گی، جلوس کی سیکورٹی کیلئے چھتوں پر سنائپرز تعینات ہوں گے، جلوس کے روٹ پر گلیوں،سڑکوں اور دیگر راستوں کو سیل کیا جائے گا،تمام تھانوں کی پولیس اپنے علاقہ میں جلوسوں کی سیکورٹی اور گشت کے فرائض سرانجام دے گی، ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔