اسلام آباد۔اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کے لیے رولز بنانے کے معاملے پر چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس منیب اختر نے جوڈیشل کمیشن اجلاس موخر کرنے کی تجویز دی، جس پر جوڈیشل کمیشن نے اجلاس موخر کرنے کی تجویز سے اختلاف کیا تو جسٹس منیب اختر جوڈیشل کمیشن اجلاس سے واک آوٹ کرگئے جبکہ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں وقفے سے پہلے جسٹس منیب اختر اور اٹارنی جنرل کے درمیان اہم مکالمہ ہوا۔ذرائع کے مطابق جسٹس منیب اختر نے استفسار کیا کہ گزشتہ اجلاس میں آئینی ترمیم کا بتایا گیا تھا؟ مجوزہ آئینی ترمیم کے بارے میں بتائیں۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ اس سوال کا جواب وزیر قانون دے سکتے ہیں۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے جواب دیا کہ جوڈیشل کمیشن کو یہ سوال پوچھنے کا اختیار نہیں۔ جوڈیشل کمیشن حکومت سے یہ نہیں پوچھ سکتی۔اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کے جواب کے بعد جسٹس منیب اختر اجلاس سے ا±ٹھ کر چلے گئے۔