راولپنڈی۔ عمران خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور جوش خطابت میں کچھ زیادہ ہی بول گیا آزادی کے تحفظ اور سٹریٹ موومنٹ کے لئے پوری قوم تیار رہے جلد کال دوں گا۔اڈیالہ جیل میںمیڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے علی امین گنڈاپور کی صحافیوں کے بارے میں گفتگو کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے صحافیوں کے بارے میں جو کہا نہیں کہنا چاہیے تھا صحافی جس دباو¿ میں کام کر رہے ہیں وہ جہاد کر رہے ہیں
صحافی نے سوال پوچھا کہ آپ نے کہا تھا کہ علی امین گنڈا پور کے بیان کے ساتھ کھڑا ہوا اور جو اختلاف کرے گا وہ بزدل ہے اس پر عمران خان نے کہا کہ مجھے لگتا ہے علی امین گنڈاپور جوش خطابت میں کچھ زیادہ بول گیا ہے اچھے برے لوگ ہر شعبے میں موجود ہیں اس کا یہ مطلب نہیں کہ سارے خراب ہیں
علی امین گنڈا پورکی تقریر کے بعد صحافیوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہونے کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے پاس صرف پی ٹی وی دستیاب ہے اور سوشل میڈیا تک میری رسائی نہیں میرے پاس صرف 2 اخبارات آتے ہیں سوشل میڈیا کے بارے مجھ سے نہ پوچھیں سوشل میڈیا ایک سمندر ہے مجھ سے اس بات کے بارے پوچھا جائے جو میرے علم ہیں آپ لوگ جو کام کر رہے ہوں یہ جہاد ہے
عمران خان نے کہا کہ ہمایوں دلاور کی وجہ سے میں اور بشری بی بی آج جیل میں ہیں ہمارے خلاف جو بھی جج فیصلہ کرتا ہے اسے یہ نوازتے ہیں ہمایوں دلاورکو اربوں مالیت کی زمین تحفے میں دے دی گئی،کے پی اینٹی کرپشن کے پاس اسکے سارے ثبوت موجود ہیں اب ایف ائی اے نے کے پی اینٹی کرپشن پر کیس کر دیا یے
محسن نقوی نے سب سے زیادہ ظلم ہم پر کیا ظل شاہ کو پولیس نے تشدد کرکے قتل کیا لاش سڑک پر پھینکی اور ایف آئی آر میرے خلاف کاٹی ہم پر ظلم کرنے کے عوض محسن نقوی کو وزیر داخلہ اور پی سی بی کا چیئرمین بنایا گیا
قاضی فائز عیسی نے ہمارے اوپر مظالم کرنے والوں کو تحفظ دیا قاضی فائز عیسی نےہم سے ہمارا انتخابی نشان چھینا اور ہماری انسانی حقوق کی پٹیشنز نہیں سنی الیکشن میں دھاندلی پر سابق کمشنر راولپنڈی نے چیف جسٹس اور الیکشن کمیشن کو ذمہ دار قرار دیا تھا اب چیف جسٹس کو دوبارہ مسلط کیا جائے گا ۔
یحییٰ خان نے اپنی طاقت بچانے کے لئے عوامی لیگ اور مجیب الرحمن شیخ کو دھوکہ دیا تھا آج بھی اپنی ذات کے لئے یہی سب کچھ کیا جا رہا ہے سپریم کورٹ واحد ادارہ بچا ہوا ہے اب اس پر بھی حملہ آور ہو رہے ہیں نواز شریف کو انھوں نے دبکا لگا کر روکا ہوا ہے نہیں تو کب کا باہر بھاگ گیا ہوتا
پوری قوم کو کہتا ہوں آزادی بچانے کےلئے سٹریٹ مومنٹ کے لئے نکلنا ہوگا ہماری تحریک جمہوریت کے لئے جہاد ہے عدلیہ سے کہتا ہوں قانون کی حکمرانی کے لئے کھڑے ہوں قانون کی حکمرانی نہ ہونے کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری نہیں ارہی پوری پارٹی تیار رہے سڑکوں پر آنے کا اعلان جلد کریں گے۔