اسلام آباد۔تحریک انصاف کے زیر حراست دس اراکین پروڈکشن آرڈر پر پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچ گئے ان کو سخت سکیورٹی میں اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچایا ،گیٹ نمبر پانچ کے ذریعے انہیں لایا گیا ،اس کے بعد ان دس اراکین کوقومی اسمبلی کے سکیورٹی حکام کے حوالے کر دیا گیا ،جب یہ اراکین پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچے تو علی محمد خان اور دیگر رہنماﺅں نے ان کا استقبال کیا اور بعد ازاں ان اراکین نے سپیکر چیمبر میں سپیکر ایاز صادق سے ملاقات کی اور پروڈکشن جاری کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ، اس موقع پر بیرسٹر گوہر، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ،علی محمد خان ،حامد رضا اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔تھوڑی دیر بعد وزیر داخلہ محسن نقوی بھی سپیکر چیمبر میں پہنچ گئے اور ان دس اراکین سے ملاقات کی اور معلومات حاصل کیں اور کن لوگوں نے انہیں گرفتار کیا ،انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور جن لوگوں نے قانون کو ہاتھ میں لیا اور قانون سے تجاوز کیا ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔