اسلام آباد۔ ملک بھر میں آئندہ 15 دنوں کے دوران پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے تک کی کمی ہونے کا امکان ہے۔ اسی طرح، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت بھی 12 روپے کم ہونے کی توقع ہے، جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے تک کی کمی ہو سکتی ہے۔ پیٹرول مصنوعات کی حتمی قیمت کا تعین 12 تا 14 ستمبر کے دوران عالمی مارکیٹ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے مطابق کیا جائے گا۔