نئی دہلی: بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مسلسل بات چیت کا دور اب مکمل طور پر اختتام پذیر ہو چکا ہے۔ سفارتکار راجیو سیکری کی کتاب ‘اسٹریٹجک کنڈنڈرمز: ری شیپنگ انڈیا کی فارن پالیسی’ کی تقریبِ اجراء کے دوران پاکستان کے ساتھ تعلقات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا کہ بعض اقدامات کے کچھ نتائج ہوتے ہیں، اور جموں و کشمیر کے حوالے سےان کے خیال میں آرٹیکل 370 نے اس مسئلے کو حل کر دیا ہے۔مودی حکومت کے وزیر خارجہ نے مزید وضاحت کی کہ اس اقدام کے بعد ہم اب پاکستان کے ساتھ تعلقات کی نوعیت پر غور کر سکتے ہیں اور یہ کہ ہمیں اس کی کس نوعیت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بلا تعطل بات چیت کا دور ختم ہو چکا ہے۔ اب ہم صرف ردعمل دیں گے اور خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ ہم ہر قسم کی صورتحال، خواہ منفی ہو یا مثبت، کے لیے تیار ہیں۔