اسلام آباد: سینیٹ نے الیکشن ایکٹ میں مزید ترمیم کے بل کو متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے۔چیئرمین سینیٹ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے الیکشن ایکٹ میں مزید ترمیم کے بل کو ایوان میں پیش کیا، جس کے بعد چیئرمین نے ووٹنگ کا عمل شروع کیا۔
ایوان نے اس بل کو متفقہ طور پر منظور کر لیا۔اجلاس کے دوران، واپڈا یونیورسٹی بل 2024 پر چیئرپرسن قائمہ کمیٹی تعلیم بشری بٹ نے رپورٹ پیش کی، جبکہ چیئرپرسن قائمہ کمیٹی مواصلات پرویز رشید نے نیشنل ہائی ویز سیفٹی ترمیمی بل پر رپورٹ پیش کی۔ علاوہ ازیں، حیدر آباد سکھر موٹروے کی عدم تکمیل پر بھی رپورٹ پیش کی گئی۔