- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
Author: Web Desk
واشنگٹن ۔امریکی سینیٹر وان ہولن نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ” میں کرس وان ہولن ہوں اور مجھے امریکی سینیٹ میں میری لینڈ کی عظیم ریاست کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے۔ مجھے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر آپ سب کی خوشیوں میں شامل ہونے پر خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ گذشتہ 77 سالوں میں امریکہ اور پاکستان کے عوام نے دوستی کا مضبوط بندھن قائم کیا ہے۔ اور میں اس تعلق کو مزید مستحکم بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے کا خواہاں ہوں ۔ میں نے ہمیشہ پاکستانی عوام کی سخاوت اور گرمجوشی دیکھی ہے…
پشاور۔ جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سامنے کوئی اور ہے مگر کنٹرول کسی اور کے ہاتھ میں ہے۔ پشاور میں تاجر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ہر شعبہ زندگی سے متعلق لوگوں کی آواز بلند کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی اقتصادی حالت اس وقت نازک ہے۔ کسی بھی ملک کے لیے امن اور معیشت دونوں ہی انتہائی اہم ہیں۔ قانون سازی دنیا بھر میں جان، مال، اور عزت کے تحفظ پر کی جاتی ہے کہ…
سلام آباد۔ پائیدار نقل و حمل کی جانب ایک اہم پیش رفت، پاکستانی اور چینی کاروباری اداروں کے درمیان سویپ ایبل بیٹری والی نئی الیکٹرک موٹر سائیکل متعارف کرانے کے لئے معاہدہ طے پا گیا اس معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان الیکٹرک وہیکل (ای وی) کی صنعت میں مزید ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔ گوادر پرو کے مطابق بزنس کنسلٹنٹ حماد خالد نے پاکستان کی سپر ایشیا موٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ اور چین کی ای جی او نیو گرین انرجی ٹیکنالوجی لمیٹڈ کے درمیان تعاون بارے بتایا۔ دونوں مل کر ایک جدید الیکٹرک موٹر سائیکل متعارف کروا رہے ہیں جس…
میاں چنوں: پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرنے والے اولمپک گولڈ میڈلسٹ کا اپنے آبائی شہر میاں چنوں پہنچنے پر عوام کے ہجوم نے شاندار استقبال کیا۔ گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے میاں چنوں کے آبائی گاؤں پہنچنے پر مقامی لوگوں نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور ان پر پھول نچھاور کیے۔ ارشد ندیم نے کہا کہ وہ سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو ان کے استقبال کے لیے آئے، وہ میاں چنوں اور پورے ملک کا شکریہ ادا کریں گے، کیونکہ سب نے انہیں بہت محبت دی ہے۔ اس سے پہلے، میاں چنوں پہنچنے پر وہاں…
ڈھاکہ: طلباء کی احتجاجی مہم کے نتیجے میں مستعفی ہونے اور بھارت میں پناہ لینے والی بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا اقتدار سے برطرف ہونے کے بعد پہلا بیان سامنے آیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، شیخ حسینہ واجد نے اپنے 15 سالہ دور اقتدار کے اختتام کا الزام امریکہ پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ مارٹن جزیرے کو امریکہ کے حوالے نہ کرنے کی پاداش میں ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔ سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ اگر میں مستعفی نہ ہوتی تو مجھے لاشوں کے ڈھیر دیکھنے پڑتے۔ وہ اقتدار حاصل کرنے…
راولپنڈی: پاک فوج کے لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک کمبائنڈ ملٹری ہسپتال پشاور میں شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 9 اگست کو ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں تین مختلف مقامات پر سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔ باغ کے ایک مقام پر لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک نے اپنے جوانوں کی قیادت کرتے ہوئے بہادری سے لڑائی کی اور چار دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ تاہم شدید گولہ باری کے دوران وہ گہرے زخمی ہو گئے۔ انہیں سی ایم ایچ پشاور منتقل کر کے طبی علاج فراہم کیا گیا، جہاں آج…
کراچی۔ پی آئی اے کو طیاروں کی لمبی مدت تک گراؤنڈ کرنے کے باعث 21 ارب 81 کروڑ روپے سے زیادہ کا مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق، طیاروں کی معمول کی دیکھ بھال میں 44 سے 239 دن لگے، جس کی وجہ انتظامیہ کی غفلت اور تاخیر تھی، جس سے 21 ارب 81 کروڑ 50 لاکھ روپے کا آپریشنل اور مالی نقصان ہوا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مالی مشکلات اور ادائیگیوں کے مسائل کی وجہ سے بروقت مرمت اور دیکھ بھال میں رکاوٹ آئی۔ آڈیٹر جنرل نے طیاروں کی طویل مدت کی گراؤنڈنگ سے متعلق…
پاکستانی ہیرو ارشد ندیم کا شاندار استقبال،جم غفیر ائیر پورٹ پر اُمڈ آیا،ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے
لاہور۔اولمپکس میں گولڈ میڈل جتوانے والے پاکستانی ہیرو ارشد ندیم کارات گئے لاہور ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا ،لوگوں کاجم غفیر ایئرپورٹ پر امڈ آیا ،ارشدندیم کیساتھ ساتھ ان کے اہلخانہ کو بھی خصوصی پروٹوکول دیاگیا۔ رشدندیم کو فرانس میں پاکستانی سفیر عاصم افتخار احمد نے پیرس ا یئرپورٹ سے نہایت پرتپاک انداز سے استنبول کیلئے رخصت کیا۔ فرانس میں پاکستانی سفارتخانہ کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق ارشد ندیم کی شاندار کامیابی کا جشن منانے اور ان کے اعزاز میں فرانس میں پاکستان کے سفارتخانہ میں ایک زبردست تقریب پذیرائی کا اہتمام کیا گیا ۔ پاکستانی سفارتخانہ کے…
ڈھاکہ۔پاکستانی ہائی کمشنر سید احمد معروف کی بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس سے ملاقات کی ہے پاکستانی ہائی کمشنر کی ڈھاکہ کے صدارتی محل میں چیف ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس سے ملاقات ہوئی بنگلہ دیش کے چیف ایڈواءز ڈاکٹر یونس نے پاکستان کے لیے گرمجوشی کے جذبات کا اظہار کیا ہائی کمشنر سید معروف نے بنگلہ دیش کے عوام کے لیے پاکستان کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہارکیا سید احمد معروف نے کہا کہ ڈاکٹر یونس بنگلہ دیش کو ایک پرامن اور خوشحال مستقبل کی طرف کامیابی سے لے جائیں گے اس موقع…
لندن۔ ماہرین ارضیات نے انتباہ دیا ہے کہ بھارت اور پاکستان میں ایک بڑے حصے کی علیحدگی قریب ہے اور یہ بہت جلد واقع ہو سکتا ہے۔ تحقیقات کے مطابق برصغیر دو حصوں میں تقسیم ہونے والا ہے، اور اس تقسیم کے سب سے بڑے خطرات پاکستان کے گلگت بلتستان اور بھارتی علاقوں لداخ، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، سکم، اور اروناچل پردیش کو لاحق ہیں۔ 5 مئی 2022 کو صبح 11 بجے، تبت کے قریب چینی علاقے سیچوان میں ایک زبردست زلزلہ آیا۔ اس زلزلے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ عمارتیں چند منٹوں میں مکمل طور پر منہدم ہو گئیں،…