- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
Author: Web Desk
پیرس۔ 2024 کے اولمپک کھیل پیرس میں اختتام پذیر ہو گئے جہاں چین اور امریکا نے 40 سونے کے تمغے حاصل کیے۔ مگر کل ملا کر 126 تمغوں کی مدد سے امریکا نے تمغوں کی دوڑ میں سبقت حاصل کی۔ اولمپک کے آخری دن چین 40 سونے کے تمغوں کے ساتھ سب سے آگے تھا، لیکن خواتین باسکٹ بال ٹیم نے شاندار کھیل پیش کر کے مسلسل آٹھواں سونے کا تمغہ جیت کر اپنے ملک کو ایونٹ میں 40 واں سونے کا تمغہ دلوا دیا۔ 17 دنوں پر محیط ان مقابلوں کے اختتام پر امریکا نے آخری سونے کے تمغے…
ممبئی۔ بالی وڈ کی معروف اداکارہ تاپسی پنو نے یہ بات سامنے لائی ہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی خواتین کے لیے سب سے زیادہ غیر محفوظ شہر ہے۔ اس بیان کے بعد بھارتی میڈیا میں شدید ردعمل دیکھنے کو ملا اور اداکارہ پر سخت تنقید کی گئی۔ ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ دہلی میں رہنے والے والدین اپنی بیٹیوں کو شام ہونے سے پہلے گھر آنے کی ہدایت دیتے ہیں، جبکہ دوسرے شہروں میں ایسا عام نہیں ہوتا۔ تاپسی پنو نے کہا کہ چونکہ وہ خود دہلی کی رہائشی ہیں، انہیں لگتا تھا کہ ہر شہر…
لاہور — وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لاہور میں مسجد نبوی کے امام، ڈاکٹر صلاح محمد البدیر، سے ملاقات کی اور ان کے وفد کے اعزاز میں ایک عشائیہ دیا۔ وزیرِ اعظم آفس کی جانب سے اتوار کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم نے امام مسجد نبوی سے کہا کہ ان کا پاکستان کا دورہ ہمارے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے اور اس سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ امام مسجد نبوی نے وزیرِ اعظم کو خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی قیادت کی نیک…
اسلام آباد۔سیکرٹری جنرل یونائیٹڈ بزنس گروپ ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ میرے دل میں آپ لوگوں کیلئے محبت خداداد ہے،میں نے 1976 میں جب کاروبار شروع کیا تو اس کا نام کرسچن ڈاکٹر واٹسن کے نام پر رکھا انہوں نے کہا کہ میرے خلاف ایک پروپیگنڈہ مہم شروع کی گئی کہ یہ تو مسلمان ہی نہیں،ہمارے معاشرے کو تباہی کی طرف لے جایا جا رہا ہے، ہر چیز کو مذہب کی عینک سے دیکھتے ہیں پاکستان بننے کے بعد قائد کے فرمان کے مطابق تمام لوگ برابر ہیں، ہم نے اپنے لوگوں کو سب سے پہلے انسان بنانا ہے،پہلے…
راولپنڈی۔پولیس نے سٹریٹ کرائم ، چوری و ڈکیتی،17 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے تھانہ مندرہ ، ٹیکسلا ،آر اے بازار ، گوجر خان نے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں ملزم افتخار، قاص عرف وکی، نوید ، عبدالرحمن، وقار، حسن علی ، فرقان شامل ہیں ۔ 17 سالہ لڑکی سے ذیادتی کرنے پر مندرہ پولیس نے ملزم فرقان کو گرفتار کرلیا ملزم نے اسلحہ کے زور پر ذیادتی کا نشانہ بنایا پولیس نے متاثرہ لڑکی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم فرقان کو گرفتار کرلیا ملزم کے ساتھی اویس کو بھی جلد…
راولپنڈی۔سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں راولپنڈی پولیس نے 06منشیات فروش گرفتارکر لیا ہے جبکہ ان کے قبضے سے 08 کلو سے زائد چرس برآمدکرلی ہے روات پولیس نے ملزم سہیل سے 02کلو500گرام چرس کرلی ہے جبکہ جاتلی پولیس نے ملزم افتخار سے 01کلو670گرام چرس برآمد کرلی آر اے بازار پولیس نے ملزم خرم سے 01کلو600گرا م چرس پکڑ لی جبکہ ائیرپورٹ پولیس نے ملزم مظفر سے 01کلو357گرام چرس پکڑی گئی ہے نصیرآباد پولیس نے ملزم یاسر سے 600گرام چرس,گوجر خان پولیس نے ملزم ذاکر سے 560گرام…
اسلام آباد۔ حکومت پاکستان نے فائر وال کے نفاذ کے لیے ایک اہم قدم اٹھا لیا ہے، اور فائر وال کے منصوبے کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔ اسلام آباد میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق، اوور دی ٹاپ (او ٹی ٹی) خدمات کے ضابطے کے لیے فریم ورک پر کام کی رفتار تیز کر دی گئی ہے۔ پی ٹی اے نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کرنے کے بعد او ٹی ٹی ریگولیٹری فریم ورک کی منظوری کے…
لاہور۔ وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ تمام اقتصادی شعبوں میں سرمایہ کاری لانے کے لیے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے یہ بات لاہور میں آج 9ویں پاکستان فٹ ویئر مٹیریل اینڈ مشینری شو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کاروباری برادری کو مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے مکمل سہولت فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سرمایہ کاری اور تجارتی مواقع کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ جام کمال نے چینی مندوبین کا لاہور آنے…
اسلام آباد۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے باجوں کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور سٹالوں میں موجود تمام باجوں کو ضبط کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد، عرفان نواز، نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز (اے سی) کو ہدایت دی ہے کہ وہ سٹالز پر موجود باجوں کو ضبط کریں، کیونکہ مختلف سٹالز پر باجوں کی فروخت کھلے عام جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد، عرفان نواز، کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق باجوں کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے اور شہریوں…
بنکاک۔پاکستان کے ایک اور قومی ہیرو نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا،تائی کوانڈو کے بین الاقوامی کھلاڑی عامر خان نے بنکاک میں ملک کا نام روشن کیا۔ عامر خان کا تعلق مینگورہ سے ہے، عامر خان نے ساتویں انٹرنیشنل چیمپین شپ میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ مقابلے کے تین راونڈ ہوئے، جن میں انہوں نے پہلے انڈیا، دوسرے میں نیپال اور فائنل میں فلپائن کے کھلاڑی کو شکست دی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ انہوں نے پاکستان کے لئے گولڈ مڈل حااصل کیا اور وہ یہ گولڈ مڈل سوات کے عوام کے نام کرتے ہیں۔