کراچی:انٹرنیٹ صارفین کے لیے نئی پریشانی:وائی فائی موڈیم پر بھاری کسٹم ڈیوٹی عائد
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 4G MiFi موڈیم اور موبائل وائی فائی موڈیم کی درآمد پر 11 فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، کسٹمز کی درجہ بندی کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر، کلکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمنٹ (ایسٹ) کراچی نے اس نئے فیصلے کا اعلان کیا۔
ٹیکنالوجی کے استعمال اور ہنر سکھانے کا پروگرام تیار
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ (سنٹرل) لاہور کی غلط تشریح کی وجہ سے موبائل وائی فائی موڈیم کی درآمد پر کسٹم قوانین کا غیر مناسب اطلاق کیا گیا، جس سے درآمد کنندگان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق، ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ (سنٹرل) لاہور نے پاکستان کسٹمز ٹیرف کے تحت وائی فائی/ایم آئی فائی ڈیوائسز کی مناسب درجہ بندی کے تعین کے لیے معاملہ درجہ بندی کمیٹی کو بھیجا۔
کسٹمز اپیلٹ ٹربیونل نے اس کیس کا جائزہ لے کر درجہ بندی کمیٹی کو واپس بھجوایا۔
جس نے موڈیمز پر 11 فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔