کراچی۔ پیرس اولمپکس میں شاندار کارکردگی دکھانے والے پاکستانی اولمپیئن ارشد ندیم کو جیولن تھرو کے ایونٹ میں سونے کا تمغہ مل گیا۔
پیرس کے ایتھلیٹکس اسٹیڈیم میں ایک جاذب نظر تقریب کے دوران ارشد ندیم کو سونے کا تمغہ پہنایا گیا
جبکہ ان کے حریف کھلاڑیوں کو چاندی اور کانسی کے تمغے دیئے گئے۔
جیولن تھرو کے ایونٹ میں بھارت کے نیرج چوپڑا نے چاندی اور گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرز نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
یہ بھی یاد رہے کہ گزشتہ روز اولمپیئن ارشد ندیم نے 92.97 میٹر دور جیولن پھینک کر ایک نیا اولمپک ریکارڈ قائم کیا۔