اسلام آباد ۔پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں واٹس ایپ کی سروس متاثر، صارفین کو مشکلات کا سامناہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کے صارفین کو پاکستان سمیت مختلف ممالک میں ایپ کے استعمال میں دشواری پیش آ رہی ہے۔
پاکستان میں دوپہر کے وقت سے صارفین پیغامات بھیجنے اور موصول کرنے سے قاصر ہیں، جس کی وجہ سے ان میں بے چینی دیکھی جا رہی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر متعدد صارفین نے شکایت کی کہ واٹس ایپ کی سروس میں تعطل کے باعث انہیں نہ صرف پیغامات بھیجنے میں مسئلہ ہو رہا ہے بلکہ تصاویر اور ویڈیوز بھی سینڈ نہیں ہو رہیں۔
تاحال واٹس ایپ یا اس کی پیرنٹ کمپنی میٹا کی جانب سے اس فنی خرابی پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔