پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے متعلق حالیہ بیانات کے تناظر میں کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے ردعمل دیتے ہوئے لیگ اور اس کے انتظامی ڈھانچے کا دفاع کیا ہے۔
ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کی جانب سے پی ایس ایل کے رینٹل ماڈل پر تحفظات کے اظہار کے بعد سلمان اقبال نے کہا کہ لیگ کی ساکھ ہم سب کے لیے اہم ہے، اور اس پر تنقید کرنے کے بجائے اسے مزید بہتر بنانے کے لیے مشترکہ طور پر کوششیں ہونی چاہئیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ پی ایس ایل کا آغاز جب ہوا تو مختلف حلقوں کی جانب سے شکوک و شبہات کا سامنا رہا، بالخصوص ہمسایہ ملک کے میڈیا کی جانب سے۔ “مگر سب سے زیادہ افسوس تب ہوتا ہے جب لیگ کا حصہ رہنے والا ہی کوئی ساتھی ایسی باتیں کرے جو لیگ کو کمزور کرے،‘‘ سلمان اقبال نے کہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سپر لیگ ہمارے ملک کی پہچان اور فخر بن چکی ہے۔ پی سی بی کی موجودہ انتظامیہ، خاص طور پر سلمان نصیر اور ان کی ٹیم، لیگ کی ترقی کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے۔ ’’اس وقت ہمیں ایک مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا اور بحیثیت ٹیم مالکان پی سی بی کا ساتھ دینا چاہیے،‘‘ انہوں نے زور دیا۔
واضح رہے کہ علی ترین نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں پی ایس ایل کے “رینٹل ماڈل” پر اعتراض اٹھایا تھا، ان کا مؤقف تھا کہ موجودہ نظام میں فرنچائز مالکان محض کرایہ دار کی حیثیت رکھتے ہیں جنہیں مکمل ملکیتی حقوق حاصل نہیں۔
علی ترین نے کہا تھا کہ اگر مالکان فیس ادا نہ کریں تو ٹیم سے ان کا تعلق ختم کیا جا سکتا ہے، جو اس ماڈل کی پائیداری پر سوالیہ نشان ہے۔
دونوں مالکان کے بیانات سے ایک بات ضرور واضح ہے کہ لیگ کی بہتری اور شفافیت کے لیے کھلا مکالمہ ضروری ہے، تاکہ پی ایس ایل مزید مضبوط بنیادوں پر آگے بڑھ سکے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
aaj news aaj news live ary news bol news live breaking news cricket news geo news geo news live hbl psl 10 latest news local news news news live news today pakistan news pakistan news live pakistan news today pakistani news psl psl 10 psl 10 2025 psl 10 2025 song psl 10 song psl 2025 psl 2025 news psl 2025 schedule psl latest news psl news psl x sabc news samaa news samaa news today today news top news world news