سینیئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے یوٹیوبر سعد الرحمان، جو کہ “ڈکی بھائی” کے نام سے معروف ہیں، کو اداکاروں کے بارے میں غیر مناسب بیان دینے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
فضیلہ قاضی نے ڈکی بھائی کے متنازعہ بیان کی ویڈیو پر کمنٹس کرتے ہوئے کہا کہ “میں صرف یہ کہنا چاہتی ہوں کہ سب لوگ ایک جیسے نہیں ہوتے، لہذا براہ کرم بات کرتے وقت محترم اور موزوں زبان استعمال کریں۔”
تاہم، فضیلہ قاضی نے ڈکی بھائی کی اس بات سے اتفاق کیا کہ دنیا بدل رہی ہے اور اداکاروں کو بھی اپنی فیلڈ میں ان تبدیلیوں کے مطابق خود کو ڈھالنا چاہیے۔
یاد رہے کہ ایک پوڈکاسٹ میں ڈکی بھائی نے کہا تھا کہ ٹی وی فنکاروں کو احساسِ کمتری کا سامنا ہے، کیونکہ وہ ہدایت کاروں کے اشاروں پر کام کرتے ہیں اور ان کا کوئی اپنا کام نہیں ہوتا۔
ڈکی بھائی نے معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کو نہ پہچاننے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ “میں انھیں نہیں جانتا، مجھے بس یہ معلوم ہے کہ ایک اداکارہ ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ یوٹیوبرز اپنی محنت سے کام کرتے ہیں اور خود اپنی ڈائریکشن میں سخت محنت کر کے کامیابی حاصل کرتے ہیں، جس سے دنیا بھر میں ان کی پہچان بنتی ہے۔
ڈکی بھائی نے یہ بھی کہا تھا کہ اب ٹی وی دیکھنے کا دور ختم ہو چکا ہے، اور اداکاروں کو چاہیے کہ وہ اپنے میدان یا میڈیم کو تبدیل کریں اور سوشل میڈیا پر آئیں۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔