وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے آج بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان متوقع ہے۔
رپورٹس کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف آج پاور سیکٹر کے اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
اس اجلاس میں وزیراعظم اہم خطاب کریں گے، اور توقع ہے کہ وہ بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق، یہ اجلاس آج دوپہر 2 بجے ہوگا، جس میں اہم وفاقی وزرا بھی شرکت کریں گے۔
وزارت اطلاعات و نشریات نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے، جس میں حکومت کی جانب سے اہم فیصلوں کا اعلان کیا جائے گا۔
وزارت اطلاعات نے مزید بتایا کہ وزیراعظم کے خطاب میں قوم کو ایک بڑا سرپرائز اور خوشخبری سنائی جائے گی۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔