ایلون مسک کی الیکٹرک گاڑیوں کی تیار کرنے والی کمپنی ٹیسلا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ماہ سے سعودی عرب میں اپنی گاڑیوں کی فروخت کا آغاز کرے گی۔
ٹیسلا نے ہمیشہ سعودی عرب سمیت مشرق وسطیٰ کے مختلف ممالک میں اپنے مصنوعات کی تجارت کی ہے، جبکہ سعودی عرب خلیجی علاقے کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔
یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب ایلون مسک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم میں اہم کردار ادا کیا اور بعد میں نئی انتظامیہ کا حصہ بن گئے۔
یہ فیصلہ اس موقع پر آیا ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ماہ کہا تھا کہ وہ سعودی عرب کو اپنے پہلے بیرون ملک دورے کے طور پر منتخب کر سکتے ہیں۔ جنوری میں سعودی عرب سے امریکی معیشت میں ایک ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کی بات کی گئی تھی، جس میں چار سالوں کے دوران فوجی سازوسامان کی خریداری بھی شامل ہے۔
ریاض میں ٹیسلا کے مصنوعات کی لانچنگ کے حوالے سے 10 اپریل کو ایک پروگرام ترتیب دیا گیا ہے، جس میں کمپنی اپنے الیکٹرک گاڑیاں اور شمسی توانائی سے چلنے والی مصنوعات کو متعارف کرائے گی۔