ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے گزشتہ سال آئی او ایس 18.2 کی ریلیز کے بعد آئی فون صارفین کو تھرڈ پارٹی ایپس کو میسجنگ اور کالنگ کے لیے بطور ڈیفالٹ ایپ استعمال کرنے کی اجازت دی تھی۔ اب ایپل واٹس ایپ کو کالز اور میسجز کے لیے ڈیفالٹ ایپ بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق، واٹس ایپ کا بِیٹا ورژن 25.8.10.74 استعمال کرتے ہوئے آئی فون صارفین اب اس ایپ کو اپنی ڈیفالٹ ایپ سیٹ کر سکیں گے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جب بھی صارفین کال یا میسج کریں گے، وہ آئی فون کی فون یا میسج ایپ کی بجائے واٹس ایپ کا استعمال کریں گے۔
یہ فیچر فی الحال واٹس ایپ بِیٹا صارفین کے لیے دستیاب ہے، اور ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ فیچر عام صارفین کے لیے کب تک متعارف کرایا جائے گا۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔