پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں ریلوے اسٹیشن پر رپورٹنگ کی وائرل ویڈیو کی مرکزی شخصیت چاند نواب کا روپ دھار لیا۔

ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ چاند نواب کی معروف آواز میں اداکاری کرتی نظر آئیں۔

ویڈیو کے کیپشن میں ماہرہ خان نے لکھا کہ “عید قریب ہے اور ٹرین اسٹیشن پر شوٹ ہو رہا تھا، تو چاند نواب بننا تو بنتا ہے۔”

یاد رہے کہ چند سال پہلے رپورٹر چاند نواب ٹرین اسٹیشن پر رپورٹنگ کر رہے تھے جب ٹرین روانہ ہونے کے دوران لوگوں کی مداخلت پر ان کا رد عمل انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا تھا۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version