برڈ فلو کے بعد، بھارت میں ایف پی وی نامی ایک مہلک وائرس بلیوں میں تیزی سے پھیلنے لگا ہے، جس کے نتیجے میں سینکڑوں بلیاں ہلاک ہو چکی ہیں۔
ریاست کرناٹک کے رائچور ضلع میں یہ وائرس بلیوں کو شدید متاثر کر رہا ہے، اور بڑے پیمانے پر اموات رپورٹ ہو رہی ہیں۔ ماہرین کے مطابق، متاثرہ بلیوں کے زندہ رہنے کی شرح انتہائی کم ہے، جو صرف 1 فیصد تک محدود ہے۔
یہ وائرس نہایت متعدی ہے اور تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تاہم، ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانوں اور کتوں کے اس وائرس سے متاثر ہونے کا کوئی خطرہ نہیں۔
جانوروں کے ماہرین نے بلیوں کے مالکان کو خبردار کیا ہے کہ وہ فوری طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ ان کے پالتو جانور اس مہلک بیماری سے محفوظ رہ سکیں۔
ایف پی وی کا کوئی مؤثر علاج فی الحال موجود نہیں ہے، اور بلیوں کے لیے اس کا مہلک اثر انتہائی خطرناک ہے۔ اطلاعات کے مطابق، 100 میں سے 99 متاثرہ بلیوں کے مرنے کا خدشہ ہے، جبکہ یہ جان لیوا وائرس ریاست بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔