بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان اور ان کے ہم عصر سلمان خان نے طویل عرصے سے کسی فلم میں اکٹھے کام نہیں کیا، لیکن حالیہ انٹرویو میں دونوں نے ایک دوسرے کے حوالے سے کھل کر بات کی۔
سلمان خان کی فلم “سکندر” 30 مارچ کو ریلیز ہونے والی ہے، اور اس کی پروموشنز کے دوران ایک خصوصی پروگرام “سکندر میٹس گجنی” میں عامر خان بھی شریک تھے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ “گجنی” عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی تھی، اور سلمان خان پُراعتماد ہیں کہ “سکندر” بھی زبردست کامیابی حاصل کرے گی۔
اس پروگرام میں دونوں اسٹارز نے اپنی پرانی یادیں تازہ کیں اور مزاحیہ جملوں سے سامعین کو محظوظ کیا۔
اسی گفتگو کے دوران، عامر خان نے برملا اعتراف کیا کہ سلمان خان ان سے بہتر اداکار ہیں۔
فلم کے ہدایتکار نے اس موقع پر کہا کہ سلمان خان جذباتی مناظر، خاص طور پر رونے کے سینز میں، شاندار پرفارمنس دیتے ہیں۔
اس پر سلمان خان نے ہنستے ہوئے جواب دیا،
“یہ سب آپ کی وجہ سے ہے، سر! میں آپ کو دیکھ کر سوچتا تھا کہ، ’یا خدا! یہ آدمی تو کمال کر رہا ہے۔ اس کے کندھوں پر سکندر کا بوجھ ہے، پھر اسے اپنی بیوی اور بچوں کے پاس بھی جانا ہے اور اگلے دن سیٹ پر بھی واپس آنا ہے۔‘ اور اس کے بعد اسے مجھے بھی برداشت کرنا پڑتا ہے!”
عامر خان نے بھی ہدایتکار کی بات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان کے جذباتی مناظر فطری اور بےحد جاندار ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ سلمان خان اور عامر خان نے 1994 میں فلم “انداز اپنا اپنا” میں ایک ساتھ کام کیا تھا، جو آج بھی ایک کلاسک سمجھی جاتی ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔