بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور بچن خاندان کی بہو، ایشوریا رائے بچن کی گاڑی حال ہی میں ایک حادثے کا شکار ہو گئی، جس سے ان کے مداحوں میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بس ایشوریا کی گاڑی کے پچھلے حصے سے ٹکرا گئی، جس کے باعث گاڑی کو نقصان پہنچا۔ خوش قسمتی سے، حادثے کے وقت ایشوریا گاڑی میں موجود نہیں تھیں اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اس حادثے کے باعث ممبئی کے اس علاقے میں تقریباً آدھا گھنٹہ ٹریفک جام رہا، جسے بعد میں پولیس نے کلیئر کر دیا۔ پولیس نے فوری طور پر ایشوریا کی گاڑی کو محفوظ مقام پر منتقل کیا تاکہ مزید ہجوم اکٹھا نہ ہو سکے۔
یاد رہے کہ 18 مارچ کو ایشوریا نے اپنے والد کرشناراج رائے کی برسی پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے اپنی دائمی محبت کا اظہار کیا تھا۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔