مشہور یوٹیوبر رجب بٹ اس وقت ایک مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔ حال ہی میں ان پر 295 نامی پرفیوم لانچ کرنے پر مقدس جذبات کو مجروح کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا، جس کے بعد وہ سعودی عرب پہنچے اور عمرہ ادا کرنے کا آغاز کیا۔ تاہم، ان کا یہ سفر بھی سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار ہوگیا ہے۔
رجب بٹ اور ان کے خاندان کو صفا اور مروہ کی سعی کے دوران وہیل چیئرز پر بیٹھا ہوا دیکھا گیا۔ چونکہ وہ اور ان کے تمام فیملی ممبران صحت مند اور جوان نظر آ رہے تھے، اس لیے سوشل میڈیا پر یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ آیا انہیں واقعی وہیل چیئرز کی ضرورت تھی؟
رجب بٹ کی عمرہ ادائیگی کی پوسٹ پر صارفین نے سخت تنقید کی ہے۔ ایک صارف نے سوال کیا، ’’کیا یہ سب معذور ہیں؟‘‘ جبکہ ایک اور نے رائے ظاہر کی کہ ’’جوان اور صحت مند افراد وہیل چیئر کا استعمال کیوں کر رہے ہیں؟ کیا یہ عمرہ کی سہولت کا غلط استعمال نہیں؟‘‘
ایک صارف کا کہنا تھا، ’’اگر آپ چل سکتے ہیں تو وہیل چیئر پر کیوں بیٹھے ہیں؟ یہ دوسرے حاجیوں کےلیے مشکلات پیدا کرنے کے مترادف ہے۔‘‘
صارفین نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ ’’دنیا بھر میں سفر کرنے والے، دین کے معاملے میں وہیل چیئر کا استعمال کیوں کر رہے ہیں؟‘‘
یاد رہے کہ سعودی حکام عمرہ اور حج کے دوران معذور یا بزرگ افراد کے لیے وہیل چیئرز کی سہولت فراہم کرتے ہیں، لیکن صحت مند افراد کا اس کا استعمال اخلاقی طور پر قابل اعتراض سمجھا جاتا ہے۔ رجب بٹ اور ان کے خاندان کے اس اقدام نے کئی لوگوں کو ناراض کیا ہے، جن کا ماننا ہے کہ یہ سہولت کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش ہے۔
واضح رہے کہ رجب بٹ پہلے ہی 295 پرفیوم کے معاملے میں قانونی پیچیدگیوں کا سامنا کر رہے ہیں، اور اب وہیل چیئر کے استعمال پر تنقید نے ان کے مسائل میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ ’’ڈرامہ‘‘ ہے، جبکہ دوسرے سوال کر رہے ہیں کہ آیا واقعی انہیں اس طرح کی سہولت کی ضرورت تھی۔
اگرچہ عمرہ کے دوران تھکاوٹ کم کرنے کے لیے اضافی سہولتیں حاصل کرنا کوئی جرم نہیں، مگر صحت مند افراد کا وہیل چیئرز کا استعمال اخلاقی سوالات کو جنم دیتا ہے۔ یہ سوال ابھی تک برقرار ہے کہ کیا رجب بٹ اور ان کے خاندان نے واقعی ضرورت کے مطابق یہ سہولت لی، یا یہ صرف ایک ’’آرام دہ‘‘ عمرہ گزارنے کا طریقہ تھا؟ اس معاملے پر انٹرنیٹ صارفین کے درمیان بحث جاری ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔