اسلام آباد: سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کی تحقیقات جاری ہیں، جس کے تحت بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کو 26 مارچ کو دوبارہ طلب کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، اس سے قبل علیمہ خان کو 21 مارچ کو طلب کیا گیا تھا، تاہم وہ پیش نہ ہوئیں، اور ان کی وکیل عائشہ خالد نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر ان کی نمائندگی کی۔

جے آئی ٹی کے پاس شواہد موجود، مزید شخصیات بھی طلب

جے آئی ٹی کی تحقیقات آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں جاری ہیں، اور اسے الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016 کے تحت تشکیل دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، جے آئی ٹی کے پاس اہم شواہد موجود ہیں، جن کی بنیاد پر مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

جے آئی ٹی نے گزشتہ سماعت پر علیمہ خان کے وکلا سے پانچ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی، جبکہ سینیٹر عون عباس بھی پیش ہوئے، جن سے سوشل میڈیا سرگرمیوں سے متعلق سوالات کیے گئے۔

مزید 17 افراد کو نوٹس جاری

تحقیقات کے سلسلے میں جے آئی ٹی نے علیمہ خان سمیت 17 افراد کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔ ان افراد میں درج ذیل شخصیات شامل ہیں

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version