بالی وڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن نے اپنی کامیاب فلم ریڈ کے بعد اس کا سیکوئل بنانے کا اعلان کر دیا، جس کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔
اجے دیوگن کے مداحوں کے لیے ریڈ کوئی نیا نام نہیں۔ 2018 میں ریلیز ہونے والی اس کرائم تھرلر فلم نے شاندار کامیابی حاصل کی تھی اور ناظرین کو بے حد پسند آئی تھی۔
نئے سیکوئل ریڈ 2 میں بھی اجے دیوگن ایک انکم ٹیکس افسر کے روپ میں نظر آئیں گے، لیکن اس بار کہانی، شہر اور کرپشن کی داستان بالکل نئی ہوگی۔
فلم کی ہدایت کاری ایک بار پھر راج کمار گپتا نے کی ہے، اور یہ فلم یکم مئی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
اس بار اجے دیوگن کے ساتھ رتیش دیشمکھ، وانی کپور اور راجدیپ کپور بھی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔
یاد رہے کہ ریڈ کی کہانی 1980 کی دہائی میں پیش آنے والے ایک حقیقی انکم ٹیکس چھاپے پر مبنی تھی، جسے شائقین نے بے حد سراہا تھا۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔