بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی نئی فلم سکندر کی کامیابی کے حوالے سے بڑا بیان دے دیا، جو اس سال عید پر ریلیز ہونے جا رہی ہے۔
سکندر کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی مداحوں میں جوش و خروش بڑھ گیا، اور سلمان خان اپنی فلم کے حوالے سے کافی پُر امید دکھائی دیے۔
اداکار کا کہنا تھا، “عید، دیوالی، سالِ نو اور دیگر تہواروں پر فلمیں اچھا بزنس کرتی ہیں، اور سکندر میں تو شائقین کے لیے بہت کچھ نیا اور دلچسپ ہے۔”
جب ان سے فلم کے بزنس کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے پُراعتماد انداز میں کہا، “یہ ایک ایکشن تھرلر ہے، اور چاہے فلم اچھی ہو یا بری، یہ باکس آفس پر 200 کروڑ کا سنگ میل عبور کر ہی لے گی۔”
اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار میں رشمیکا مندانا بھی جلوہ گر ہو رہی ہیں، اور وہ بھی فلم کی کامیابی کے لیے پُرجوش ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ناقدین بھی سکندر کی ممکنہ کامیابی پر مثبت تبصرے کر رہے ہیں، حالانکہ فلم کے پوسٹر پر چربہ سازی کے الزامات لگ چکے ہیں۔
اس کے باوجود، سلمان خان کو حالیہ قتل کی دھمکیوں کے سبب فلم کی تشہیر روایتی انداز میں کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، جس طرح وہ اپنی دیگر فلموں کے لیے کرتے رہے ہیں۔ تاہم، فلم کی مقبولیت میں کوئی کمی دیکھنے میں نہیں آ رہی۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔