معروف اداکارہ فضا علی نے ایک رمضان ٹرانسمیشن کے دوران نعتوں کی عظمت، روحانی اثرات اور ان کے تقدس پر تفصیلی گفتگو کی۔
فضا علی نے گانوں کی دھنوں اور طرز پر پڑھی جانے والی نعتوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “نعتوں کی روحانیت کو برقرار رکھنا ضروری ہے، انہیں کسی بھی صورت تجارتی یا تفریحی رنگ میں پیش نہیں کرنا چاہیے۔”
اداکارہ نے کہا کہ جب نعت کو گانوں کی دھن پر پڑھا جاتا ہے تو سننے والے کا ذہن اصل نعت سے ہٹ کر موسیقی کی طرف چلا جاتا ہے، جو کہ ایک تشویشناک رجحان ہے۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “اللہ کی حمد و ثنا اور نبی کریم ﷺ کی مدحت کے لیے موسیقی کی آمیزش کسی بھی طرح مناسب نہیں۔”
میزبان فضا علی نے اپیل کی کہ تمام ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز گانوں کی دھنوں پر تیار کردہ نعتوں کو فروغ نہ دیں، کیونکہ یہ نعتیہ کلام کے تقدس کے منافی ہے۔
فضا علی نے ماضی کے نعت خواں حضرات اور ان کی پیش کردہ نعتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ “وہ وقت بھی تھا جب نعتیں سننے والوں کے دلوں میں روحانی سکون اور عشقِ مصطفیٰ ﷺ پیدا کرتی تھیں، ہمیں اسی روایت کو برقرار رکھنا چاہیے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ نعتیہ کلام کی اصل شناخت کو محفوظ رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ انہیں سادگی، عقیدت اور اصل نعتیہ طرز میں پیش کیا جائے تاکہ سننے والے اس کے حقیقی روحانی اثرات کو محسوس کر سکیں۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔