سائنسدانوں نے خلاء میں ایک دور دراز کہکشاں میں آکسیجن اور دیگر بھاری دھاتوں کی موجودگی کا پتہ چلایا ہے۔
یہ کہکشاں، جس کا نام JADES-GS-z14-0 ہے، زمین سے 13.4 ارب نوری سال کی دوری پر واقع ہے اور اسے گزشتہ سال ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے دریافت کیا تھا۔
یورپی جنوبی آبزرویٹری کے فلکیاتی ماہر گرگو پوپنگ نے ایک بیان میں کہا کہ JADES-GS-z14-0 میں آکسیجن کی واضح موجودگی نے انہیں انتہائی حیران کن کر دیا ہے۔ یہ دریافت اس بات کی غماز ہے کہ بگ بینگ کے بعد کہکشائیں پہلے سے کہیں زیادہ تیزی سے بننا شروع ہو چکی ہیں۔
یہ نتائج دو مختلف فلکیاتی تحقیقاتی گروپوں کے مشترکہ مطالعے کا نتیجہ ہیں، جس سے کہکشاؤں کے فاصلے کی پیمائش میں نئی پیش رفت ممکن ہوئی ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔