جوڈیشل مجسٹریٹ نے معروف اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے ہیں، اور ڈیفنس سی پولیس کو ہدایت دی ہے کہ انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔

یہ مقدمہ اسود ہارون نامی شہری کی درخواست پر درج کیا گیا، جو کہ ڈیفنس کے علاقے کا رہائشی ہے۔ مقدمے میں اداکارہ پر امانت میں خیانت، دھوکہ دہی اور دھمکیاں دینے کی دفعات عائد کی گئی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق، یہ کیس فراڈ کے تحت درج کیا گیا تھا، جس میں نازش جہانگیر، سکندر خان اور دیگر افراد شامل ہیں۔ استغاثہ نے ان تمام افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی درخواست کی ہے۔

عدالت نے اداکارہ اور دیگر ملزمان کو 22 مارچ کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ دوسری جانب، مدعی نے وارنٹ گرفتاری ڈیفنس سی پولیس میں جمع کروا دیے ہیں، جس کے بعد اداکارہ کی گرفتاری کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version