ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکا میں پرندوں کی آبادی مسلسل گھٹ رہی ہے، جس سے قدرتی ماحولیاتی نظام کو خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔
تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، امریکی سرزمین اور آبی علاقوں میں پرندوں کی مختلف اقسام کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہو رہی ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 229 نسلوں کے فوری تحفظ کے لیے ہنگامی اقدامات کرنا ضروری ہے۔
یہ تحقیق حال ہی میں شائع ہونے والی “امریکا میں پرندوں کی رپورٹ 2025” کا حصہ ہے، جسے کینٹکی میں منعقدہ 90ویں نارتھ امریکن وائلڈ لائف اینڈ نیچرل ریسورسز کانفرنس میں پیش کیا گیا۔
یہ رپورٹ معروف سائنسی اور ماحولیاتی تنظیموں کے اشتراک سے تیار کی گئی ہے، جس میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ مختلف زمینی اور آبی ماحولیاتی نظاموں میں پرندوں کی تعداد میں تیزی سے کمی ہو رہی ہے اور کئی اقسام کو معدومیت کے خطرے کا سامنا ہے۔
یہ نئی تحقیق 2019 میں ہونے والے اس مطالعے کے تقریباً پانچ سال بعد سامنے آئی ہے، جس میں بتایا گیا تھا کہ گزشتہ 50 سالوں میں شمالی امریکا میں 3 ارب پرندے ناپید ہو چکے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو یہ بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔