جرمنی کے شہر ریگنسبرگ نے تقریباً 900 کتوں کی پریڈ کا انعقاد کرکے نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا لیا۔

یہ منفرد تقریب دنیا کی سب سے بڑی “ڈاگ واک” کے طور پر منعقد کی گئی، جس میں کم از کم 897 کتوں نے اپنے مالکان کے ساتھ سڑک پر واک کی۔

بعض اندازوں کے مطابق، اس پریڈ میں 1,175 کتے بھی شامل ہوسکتے ہیں، تاہم گنیز ورلڈ ریکارڈ نے سرکاری طور پر 897 کتوں کی شرکت کی تصدیق کی ہے۔

یہ ایونٹ “ڈیکل میوزیم” کے بانی سیپی گلپیک کے زیرِ اہتمام منعقد کیا گیا تھا، جن کا کہنا ہے کہ اس پریڈ کا مقصد کمیونٹی میں خوشی اور مثبت توانائی پھیلانا تھا۔

انہوں نے مزید کہا، “یہ شہر سیاست سے بالاتر ہے۔ یہاں تمام لوگ برابر ہیں، چاہے ان کی جلد کا رنگ کچھ بھی ہو یا وہ دنیا کے کسی بھی حصے سے آئے ہوں۔”

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version