جدہ۔۔سعودی عرب کے شہر جدہ ائیر پورٹ پر سو سے زائد مسافر پھنس گئے ،متاثرہ افراد نے وزیر ہوا بازی اور دیگر اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔ذرائع کے مطابق جدہ ٹو اسلام آباد فلائیٹ نمبر 806اورجدہ ٹو لاہور فلائیٹ نمبر 422کے سو سے زائد مسافر جن میں زیادہ تعداد عمرہ زائرین کی ہے تین دن سے جدہ میں وطن واپسی کے منتظر ہیں ،ائر لائن کا کوئی نمائندہ ان کی خیر خبر لینے نہیں پہنچا ،عمرہ زائرین کے لواحقین پاکستان میں پریشان ہیں،کھانے کے نام پہ صبح شام چاول کھانے کو دئیے جا رہے ہیں ۔متاثرہ شخص نے بتایا کہ میں خود ان متاثرہ مسافروں میں شامل ہوںپاکستان واپسی کا منتظر ہوں مگر سیرین ائر لائن فلائٹ لیٹ کئے جارہے ہیں،انہوں نے پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی اور متعلقہ حکومتی اداروں سے سیرین ائر سے باز پرس اور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version