لاہور۔لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بانی پی ٹی آئی کے خلاف بیانات اور تقاریر پر پابندی کی درخواست 7 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق، جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی کے نائب صدر اکمل خان باری کی متفرق درخواست پر سماعت کی، جس میں مرکزی درخواست کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کر رہی ہیں، جس سے پارٹی کارکنوں میں اشتعال پھیل رہا ہے۔

وکیل اکمل خان باری نے عدالت سے درخواست کی کہ زیر سماعت کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے تاکہ اس معاملے پر فوری کارروائی ہو سکے۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version