اسلام آباد ،آئی ایم ایف کے دبائو پر وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کا اعلان کیا، لیکن اس کے ساتھ ہی پٹرول اور ڈیزل پر فی لیٹر پیٹرولیم لیوی میں 10 روپے کا اضافہ کر کے شہریوں کو اہم ریلیف سے محروم کر دیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 16 مارچ سے پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 60 روپے سے بڑھا کر 70 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل پر بھی پیٹرولیم لیوی 60 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 70 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں ڈیزل پر لیوی میں 10 روپے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

حکومت کے اس اقدام سے ڈیزل کی قیمت میں متوقع 10 روپے کا ریلیف بھی لیوی کی اضافے کی وجہ سے ختم ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود وفاقی حکومت نے اگلے پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

حکومت کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version