ابھیشک بچن کو اپنے کیریئر کے آغاز میں اپنی اداکاری اور بگ بچن کے بیٹے ہونے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ اُنہیں اس بات کا بھی سامنا تھا کہ مداح ان سے وہی معیار کی اداکاری توقع کرتے تھے جو وہ اپنے والد امیتابھ بچن سے دیکھ چکے تھے۔ اسی دوران کچھ فلم ناقدین نے بھی ان کی اداکاری کو سرہانے کی بجائے ناپسند کیا۔

ابھیشک بچن نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ابتدائی دنوں میں وہ اتنی زیادہ تنقید کے باعث مایوس ہو گئے تھے کہ وہ سوچ رہے تھے کہ شاید اداکاری چھوڑ دوں، مگر ان کے والد امیتابھ بچن نے انہیں روک لیا اور مزید محنت کرنے کی ترغیب دی۔

ابھیشک نے واقعہ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ایک رات وہ اپنے والد کے پاس گئے اور اپنی ناکامی کا اعتراف کیا۔ انھوں نے کہا کہ “میں نے غلطی کی ہے اور جو کچھ بھی کر رہا ہوں وہ بہترین نہیں ہے۔” اس پر امیتابھ بچن نے کہا کہ وہ انہیں صرف والد کی حیثیت سے نہیں، بلکہ ایک اداکار کی حیثیت سے مشورہ دے رہے ہیں۔ “ابھی تمہاری ابتدا ہے، تمہارے پاس ابھی بہت وقت باقی ہے، اور ہر فلم کے ساتھ تمہاری اداکاری میں نکھار آ رہا ہے۔”

امیتابھ بچن نے مزید کہا کہ “تمہیں ہار ماننے والا نہیں بنایا، تم ہمیشہ لڑتے رہو گے۔” ان کے والد کی یہ باتیں ابھیشک کے لیے ایک حوصلے کا ذریعہ بن گئیں اور ان کے اندر خوداعتمادی پیدا ہوئی۔ ابھیشک نے کہا کہ ان کے والد کے اس مشورے نے ان کی زندگی بدل ڈالی اور وہ وقت کے ساتھ وہ سبق سیکھنے لگے جس نے ان کی اداکاری کو نکھارا اور ان کے فن میں بہتری لائی۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version