معروف اداکارہ سجل علی نہ صرف پاکستان کے ڈراموں میں بلکہ بالی ووڈ اور لالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکی ہیں۔ ان کی موجودگی کسی بھی ڈرامے کی کامیابی کی ضمانت بن جاتی ہے، جس کی وجہ سے وہ پروڈیوسرز اور ہدایتکاروں کی پہلی پسند بن گئی ہیں۔

اگرچہ سجل علی کو بے شمار پراجیکٹس کی پیشکشیں ملتی ہیں، وہ اسکرپٹ، کہانی اور اپنے کردار کا جائزہ لیے بغیر کسی بھی پروجیکٹ میں کام نہیں کرتیں۔ ان کی بے پناہ مصروفیت اور متعدد منصوبوں میں کام کرنے کی وجہ سے ان کی دستیابی پروڈیوسرز کے لیے ایک چیلنج بن جاتی ہے۔

اس کے باوجود، سجل علی اپنے کام کے لیے اپنی مرضی کا معاوضہ طے کرتی ہیں، اور پروڈیوسرز کو اس بات کا اتنا یقین ہوتا ہے کہ ان کی موجودگی سے ڈرامہ کامیاب ہوگا کہ وہ سجل علی کو منہ مانگے داموں میں سائن کر لیتے ہیں۔

اگرچہ اداکارہ یا پروڈیوسرز نے اس معاوضے پر کبھی کسی تفصیل سے بات نہیں کی، سوشل میڈیا پر زیر گردش رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ سجل علی کسی بھی ڈرامہ سیریز کی فی قسط کے لیے 60 ہزار روپے سے لے کر ایک لاکھ روپے تک معاوضہ لیتی ہیں۔

عام طور پر ایک ڈرامہ سیریز 25 سے 35 اقساط پر مشتمل ہوتی ہے، جس کے مطابق ان کا مکمل معاوضہ 20 لاکھ روپے تک جا سکتا ہے۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version