انگلینڈ کے ایک چڑیا گھر نے اعلان کیا ہے کہ دماغ کی سرجری کرانے والا پہلا بھورا ریچھ، بوکی، ہائبرنیشن سے بیدار ہو چکا ہے اور بظاہر اچھی صحت میں ہے۔
وائلڈ ووڈ ٹرسٹ کے مطابق، بوکی نے اکتوبر میں دماغی سرجری کروائی تھی تاکہ اس کے دماغی سیال کو درست کیا جا سکے، اور یہ سرجری اس سے پہلے کی گئی تھی کہ وہ سردیوں میں ہائبرنیشن میں چلا جائے۔
چڑیا گھر کے عملے کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت تک اس کی صحت کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے جب تک موسم بہار تک اس کے اثرات کا جائزہ نہ لے لیا جائے۔
چڑیا گھر کی انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ “ہم نے اس نوجوان ریچھ میں ایک غیر معمولی تبدیلی دیکھی ہے۔ وہ اب متحرک ہے، زندہ دل ہے اور وہ بالکل ویسا ہی ریچھ ہے جیسا وہ پہلے تھا۔” عملے نے اس ابتدائی کامیابی کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔
اہلکاروں نے مزید کہا کہ سرجری سے قبل بوکی میں ایسی کوئی علامات نہیں دیکھی گئیں جو اس کے دماغی مسائل کی نشاندہی کرتی ہوں۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔