مرد اور عورت کے دماغ کے درمیان فرق کا سوال طویل عرصے سے سائنسدانوں کے لیے تحقیق کا مرکز رہا ہے، کیونکہ مختلف دماغی اور نفسیاتی امراض مرد و خواتین میں مختلف انداز میں ظاہر ہوتے ہیں۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ حیاتیاتی اور ماحولیاتی عوامل کے اثرات کو بہتر طور پر سمجھنے سے مزید مؤثر علاج دریافت کیے جا سکتے ہیں۔
مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے سائنسدان اب خلیاتی ڈھانچے اور اعصابی نظام میں باریک تفصیلات کی بنیاد پر مرد اور عورت کے دماغ کے درمیان فرق واضح کر رہے ہیں۔ یہ فرق بصری ادراک، حرکت اور جذباتی ردعمل جیسے علمی افعال میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔
متعدد مطالعات بھی یہ ظاہر کرتی ہیں کہ صنفی بنیاد پر دماغی ساخت میں اختلافات پیدائش سے ہی موجود ہو سکتے ہیں۔ تاہم، اس حوالے سے سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ یہ فرق کتنی گہری اہمیت رکھتے ہیں؟
اگرچہ تحقیق سے مردوں اور عورتوں کے دماغی فرق کے شواہد ملتے ہیں، لیکن سائنسدانوں کو اس بات کا بھی سامنا ہے کہ انسانی ذہانت اور ادراک میں صنف اور ثقافت کے باہمی تعلق کی کیا حیثیت ہے اور یہ عوامل دماغی افعال پر کس حد تک اثر انداز ہوتے ہیں؟
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔