محکمہ صحت سندھ کے مطابق، صوبے بھر میں ملیریا اور ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ کراچی میں بھی ان بیماریوں کے پھیلاؤ میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
جنوری سے 7 مارچ 2025 تک سندھ میں ملیریا کے 5,437 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے 117 کیسز کراچی میں سامنے آئے۔
کراچی میں سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ضلع جنوبی رہا، جہاں 40 کیسز رپورٹ ہوئے، اس کے بعد ملیر (39 کیسز)، کورنگی (14 کیسز)، ضلع شرقی (4 کیسز)، سینٹرل (2 کیسز) اور ویسٹ (1 کیس) شامل ہیں۔ تاہم، ضلع کیماڑی میں ملیریا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
دیگر شہروں میں بھی ملیریا کے کیسز میں اضافہ ہوا:
حیدرآباد ڈویژن: 2,325 کیسز
لاڑکانہ ڈویژن: 1,294 کیسز
سکھر ڈویژن: 488 کیسز
میرپورخاص ڈویژن: 618 کیسز
شہید بینظیر آباد ڈویژن: 595 کیسز
دوسری جانب، 2025 میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں بھی اضافہ دیکھا گیا، سندھ بھر میں 148 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے 132 کیسز کراچی میں سامنے آئے۔ مارچ میں شہر میں ڈینگی کے 10 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے، جس سے صورتحال مزید تشویشناک ہو گئی ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔