ماہرین حیاتیات نے کولمبیا کے گھنے برساتی جنگلات میں بچھو کی ایک نادر قسم دریافت کی ہے جو اپنے زہر کو چھڑکنے کی خاصیت رکھتی ہے۔
زولوجیکل جرنل آف دی لینیئن سوسائٹی میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق اس نئی قسم، ٹائٹیس ایکیلیس، کو ایک فٹ سے زیادہ فاصلے تک زہر پھینکتے ہوئے دیکھا گیا، جو کسی بھی قریب آنے والے جانور کی آنکھوں پر حملہ کرنے کے لیے کافی ہے۔
تحقیق کے سربراہ لیو لیبریو کا کہنا ہے کہ زہر کے اس انداز میں اخراج کا ارتقائی مقصد ممکنہ شکاریوں کو نقصان پہنچانا ہوسکتا ہے۔
مطالعے میں یہ بھی معلوم ہوا کہ یہ بچھو زہر نکالنے کے دو مختلف طریقے اپناتا ہے، جن میں ایک کوبرا کی طرح زہر اچھالنا اور دوسرا اپنی دم سے زہر کا اسپرے کرنا شامل ہے۔
دنیا بھر میں اب تک دریافت شدہ بچھو کی 2500 اقسام میں سے صرف دو ہی زہر پھینکنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، جن میں سے ایک شمالی امریکا جبکہ دوسری افریقا میں پائی جاتی ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔