آج کل دنیا بھر میں لوگ جلد امیر ہونے کے نت نئے طریقے تلاش کر رہے ہیں، لیکن چین میں خوش قسمتی کی ایک انوکھی روایت نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ وہاں کے شہری بینکوں کے آس پاس سے جمع کی گئی مٹی کے تھیلے مہنگے داموں خریدنے لگے ہیں، کیونکہ اسے دولت لانے والا شگون سمجھا جا رہا ہے۔
عام طور پر بینک ڈکیتیوں میں نقدی یا سونے کا سرقہ ہوتا ہے، مگر چین میں حالیہ دنوں میں بینکوں کے آس پاس رکھے گملوں کی مٹی چوری ہونے کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔ اس عجیب و غریب رجحان نے آن لائن مارکیٹوں میں بھی جگہ بنا لی ہے، جہاں بینکوں کی مٹی کے چھوٹے تھیلے فروخت کیے جا رہے ہیں۔
یہ حیرت انگیز طور پر مہنگے داموں بیچے جا رہے ہیں، جہاں ایک بیگ 888 یوآن ($120) تک میں فروخت ہو رہا ہے، اور اس کی مانگ میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔
کچھ فروخت کنندگان اس مٹی کو 100 فیصد دولت مند بنانے کی ضمانت کے طور پر پیش کر رہے ہیں، جبکہ کچھ لوگ بینک سے مٹی اکٹھا کرنے کے عمل کی ویڈیوز ریکارڈ کر کے خریداروں کو یقین دلا رہے ہیں کہ یہ اصل بینک کی مٹی ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔