چینی سائنسدانوں نے ایک نئی ویکسین تیار کی ہے جو خون کی شریانوں میں نقصان دہ مواد کے جمع ہونے کو روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ جمع شدہ مواد خون کے لوتھڑے، فالج اور دل کے دورے کا سبب بن سکتا ہے۔

شریانوں میں چکنائی کے ذخیرے (جسے ایتھروسلوروسِس کہا جاتا ہے) کی وجہ سے سوزش پیدا ہوتی ہے، جو دنیا بھر میں اموات کی بڑی وجوہات میں سے ایک سمجھی جاتی ہے۔

یہ سوزش زدہ سخت شریانیں خون کی روانی کو متاثر کر سکتی ہیں، جو آگے چل کر اسٹروک، انیوریزم یا دل کے دورے کا باعث بن سکتی ہیں۔

طویل عرصے سے ماہرین کا ماننا تھا کہ ویکسینیشن کے ذریعے اس بیماری سے بچاؤ ممکن ہے۔

اب، جرنل نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہونے والی ایک تازہ تحقیق میں ایک نئی ویکسین کے بارے میں بتایا گیا ہے جو چوہوں میں ایتھروسلوروسِس کے خاتمے میں کامیاب ثابت ہوئی ہے۔

نینجنگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، چین کے سائنسدانوں کے مطابق، ان کی نینو ویکسین کا ڈیزائن اور پری کلینیکل ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ یہ ایتھروسلوروسِس کے مؤثر حفاظتی علاج کے طور پر کارآمد ثابت ہو سکتی ہے۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version