پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعہ سے شروع ہونے والے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کی میچ فیس میں نمایاں کمی کر دی ہے۔
نئے فیصلے کے تحت ہر کھلاڑی کو 40 ہزار روپے کے بجائے 10 ہزار روپے فی میچ دیا جائے گا، جبکہ ریزرو کھلاڑیوں کو صرف 5 ہزار روپے میچ فیس ملے گی۔
پی سی بی کے ترجمان نے اس حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میچ فیس میں کمی کا مقصد مالی اخراجات کو کم کرنا نہیں ہے۔ ان کے مطابق، ڈومیسٹک سیزن میں زیادہ ایونٹس کے انعقاد سے کھلاڑیوں کو مالی طور پر مزید مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں، جس سے ان کی مجموعی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ اقدام کھلاڑیوں، خصوصاً محکمہ جاتی کرکٹرز، کی مجموعی آمدنی پر منفی اثر نہیں ڈالے گا۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔