لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف نے اپنی بیٹی کی طبیعت سنبھلنے کے بعد دورۂ نیوزی لینڈ کے لیے دستیابی کا اعلان کر دیا۔

محمد یوسف بیٹی کی ناساز طبیعت کے باعث ٹیم کے ساتھ جانے میں تذبذب کا شکار تھے، تاہم اب ڈاکٹرز نے ان کی صحت کو بہتر قرار دے دیا ہے۔

سابق کرکٹر نے اپنے بیان میں کہا، “ڈاکٹرز کی جانب سے بیٹی کی طبیعت بہتر بتائے جانے کے بعد میں نے ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم کے ساتھ جانا میرے لیے اعزاز اور قومی فریضہ ہے، جسے خوش دلی سے ادا کروں گا۔”

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version