اسلام آباد ۔پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی دین اور مذہب نہیں ہوتا، اور ہم اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل وزیر نے جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ دہشت گردی ایک ایسا ناسور ہے جس کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ ہم اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں تاکہ اس جنگ کو جیتا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف متحد ہوں۔ ہم اپنے شہریوں اور سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی بے شمار لاشیں اٹھا چکے ہیں۔ اس حکومت کے وزیروں اور مشیروں کی فوج ایسی اکٹھی کی گئی ہے جیسے ریوڑیاں بٹ رہی ہوں، اور یہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version