اسلام آباد ۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کو ہم نے ہمیشہ کے لیے الوداع کہنا تھا کیونکہ وہاں کی بدترین کرپشن  ہو رہی تھی۔

اسلام آباد میں رمضان 2025 کے مانیٹرنگ نظام کے جائزہ اجلاس کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک نیا قدم تھا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کو مستقل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، کیونکہ وہاں ہونے والی بدعنوانیوں کے حوالے سے بہت زیادہ باتیں کی جا رہی تھیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ حکومت کا پیسہ عوام کے پیسے کے برابر ہے، اور اگر وہ کرپشن کی نظر ہو جائے تو یہ عام آدمی کے ساتھ سب سے بڑی ناانصافی ہوگی۔

شہباز شریف نے یہ بھی بتایا کہ ناقص معیار اور کرپشن کا خاتمہ کر دیا گیا ہے، اور ایک جدید ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے تقریبا 40 لاکھ خاندانوں کو فائدہ پہنچایا جائے گا، جو کہ 2 کروڑ سے زائد افراد پر مشتمل ہیں۔ اس پروگرام کی لاگت 20 ارب روپے سے زیادہ ہے، اور اس سے عوام کو براہِ راست فائدہ حاصل ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پہلی بار عوام کو شفاف طریقے سے ریلیف فراہم کیا گیا ہے، اور اب تک کسی قسم کی شکایت سامنے نہیں آئی کہ فراہم کی جانے والی اشیاء میں کوئی خرابی ہو۔ ہر خاندان کو 5 ہزار روپے ملیں گے، جس سے وہ اپنی ضروریات کے مطابق خریداری کر سکیں گے۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version