ٹورنٹو۔کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے استعفیٰ کے اعلان کے بعد، لبرل پارٹی نے سابق بینکار مارک کارنی کو پارٹی کا نیا رہنما منتخب کیا ہے، جس کے بعد وہ جلد ہی کینیڈا کے اگلے وزیر اعظم بنیں گے۔

بین الاقوامی ذرائع کے مطابق، کینیڈا کی حکومتی جماعت نے 85.9 فیصد ووٹ سے نئے رہنما کا انتخاب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے پارٹی کی قیادت اور وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

لبرل پارٹی کا قائد منتخب ہونے کے بعد مارک کارنی نے کہا کہ کینیڈا کسی بھی حالت میں اور کسی بھی صورت میں امریکا کا حصہ نہیں بنے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ دن رات کینیڈا کو مزید عظیم بنانے کے لئے کام کریں گے۔

اب تک یہ واضح نہیں ہوا کہ وہ بطور وزیر اعظم اپنا عہدہ کب سنبھالیں گے، لیکن نومنتخب وزیر اعظم کو امریکا کے ساتھ حالیہ شروع ہونے والی تجارتی جنگ سمیت کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اپنی حلف برداری کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کو امریکا کا حصہ بنانے کا متنازعہ بیان دیا تھا، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اور بین الاقوامی تعلقات میں شدید کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version