پیسفک کے ایک جزیرے پر واقع ملک ناؤرو اپنی بقاء کو مستحکم کرنے کے لیے 2 کروڑ 93 لاکھ پاکستانی روپے (1 لاکھ 5 ہزار ڈالر) میں اپنی شہریت فروخت کر رہا ہے۔ ناؤرو کا پاسپورٹ دنیا کے 89 ممالک میں (جن میں آئرلینڈ، ہانگ کانگ، متحدہ عرب امارات، سنگاپور اور برطانیہ شامل ہیں) بغیر ویزا کے داخلے کی اجازت دیتا ہے۔
آسٹریلیا کے شمال مشرق میں واقع مائیکرونیشیا کے علاقے میں موجود یہ چھوٹا سا ملک ایسے افراد کی تلاش میں ہے جو اس کا ‘گولڈن پاسپورٹ’ خرید کر، ملک کی موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے میں اس کی مدد کریں۔
کتاب دی گولڈن پاسپورٹ کے مصنف کرسٹن سورک کے مطابق، چھوٹی ریاستوں جیسے ناؤرو کے لیے شہریت کی فروخت بڑے معاشی اثرات پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
21 مربع کلومیٹر پر پھیلا یہ جزیرہ، عالمی درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے سطح سمندر کے بلند ہونے، ساحلی علاقوں کے غائب ہونے، طوفانوں کے شدت اختیار کرنے اور اپنے وجود کے خطرات کا سامنا کر رہا ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔